واشنگٹن: امریکی سینیٹر ٹم شیہی نے کہا ہے کہ پاکستان چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مختلف شعبوں میں کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اور یہ پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹجک فائدہ بن چکا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چین پر پاکستان کا تکنیکی انحصار اس کی خطے میں پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے۔
سینیٹر شیہی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے دفاع، معیشت اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔
سینیٹر ٹم شیہی نے بھارت کی مغربی ٹیکنالوجی پر انحصاری پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی یہ ناکامی امریکا کے لیے ایک سنگین خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اب امریکا کا مساوی حریف بن چکا ہے اور اس کی ٹیکنالوجی عالمی سطح پر اثرورسوخ حاصل کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے،چین نے حتمی اعلان کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا جا سکے۔ یہ بیان امریکی کانگریس میں مشرقی ایشیا سے متعلق بریفنگ کے دوران سامنے آیا۔





