جے یو آئی کا خیبرپختونخوا میں کرپشن، اقرباپروری کے خلاف عوامی مہم شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی کا خیبرپختونخوا میں کرپشن، اقرباپروری کے خلاف عوامی مہم شروع کرنے کا اعلان

جمیعت علمائے اسلام نے خیبرپختونخوا میں کرپشن، اقرباپروری اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بڑے پیمانے پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کردیا ۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مجلس عاملہ کے اراکین اور صوبائی پارلیمانی پارٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی حکومت کی کرپشن، خاص طور پر کوہستان سکینڈل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کرپشن، اقرباپروری اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر گہری غور و خوض کے بعد متعددفیصلے کیے گئے۔ جے یو آئی نے ان مسائل کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر عوامی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مائنز اینڈ منرلز بل کو صوبے کے حقوق اور اختیارات پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہستان سکینڈل، بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری منصوبوں میں کرپشن ہوئی ہے، انہوں نے کرپشن کی تحقیقات کرانے اور مجرموں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں موروثیت اپنے عروج پر ہے، بشریٰ بی بی کے بعد اب علیمہ خان پارٹی چلا رہی ہیں، ثمر ہارون بلور

کم عمری شادی بل اور مائنز اینڈ منرلز بل کے خلاف بھی عوامی سطح پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عید الاضحیٰ کے بعد ہزارہ ڈویژن سے پہلا تاریخ ساز احتجاج شروع کیا جائے گا جبکہ 29 جون کو بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوگا۔

Scroll to Top