پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں مکمل

پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں مکمل

پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کا تین روزہ اجلاس 24 سے 26 جون تک نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو حکمت عملی اور گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جی پی ای آئی کے پولیو ماہرین، پولیو پروگرام کی قیادت، صوبائی نمائندگان اور ڈونرز نے شرکت کی، اجلاس میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے اقدامات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف ہماری جدوجہد حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور گزشتہ 30 برسوں میں مسلسل محنت کے باعث پولیو کیسز میں 99.6 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام پر پشاور میں فول پروف سیکیورٹی پلان کے تحت اضافی پولیس نفری تعینات

عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی ٹیموں کی محنت سے مہمات کا معیار بہتر ہوا ہے اور قومی ایمرجنسی ایکشن پلان کا حتمی روڈ میپ صوبائی ٹیموں کی مشاورت سے تیار کیا جا رہا ہے، آئندہ چھ ماہ میں پولیو وائرس کے ہاٹ زونز پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور رواں سال کے اختتام تک وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہمارا ہدف ہے۔

Scroll to Top