پشاور ہائیکورٹ، سلمان اکرم راجہ کو 19 اگست تک حفاظتی ضمانت، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔ یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہم اسیر رہنماؤں کی جانب سے بھی مذاکرات کے لیے کوئی پیغام یا دباؤ نہیں محسوس کر رہے، اور نہ ہی فی الحال اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ اسیر رہنما گاہے بگاہے پہلے بھی خط لکھتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ پارٹی کے بانی عمران خان ہی کریں گے۔ محرم کے بعد سیاسی جدوجہد کا آغاز کریں گے، لائحہ عمل واضح ہے۔ پورے ملک میں آواز گونجے گی، عمران خان آئین، جمہوریت کی بحالی کے لیے بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ،سانحہ سوات پر بریفنگ دی

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی یہاں بیٹھا ہے کل نہیں بیٹھا ہوگا، ہمارے رہنما اسیر ہیں، جبر کا نظام ہے، یقین ہے خیبر پختون خوا میں حکومت نہیں بدلی جا سکتی، قومی اسمبلی میں کیا تعداد رہ جائے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اسمبلی میں لوگ نہ بھی ہوں تو فرق نہیں پڑتا، ہمارا مطالبہ پاکستان کی عوام سے ہے۔

Scroll to Top