وزیراعظم شہباز شریف آج آذربائیجان کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس آج 3 اور 4 جولائی کو منعقد ہوگا۔
ترجمان وزیراعظم کے مطابق شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اجلاس میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم اس موقع پر ای سی او ویژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کارکردگی کی سیاست کا خاتمہ، اب سیاست جذبات پر مبنی ہے، ڈاکٹر سجاد بخاری
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف دیگر رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کے امور زیر غور آئیں گے۔