وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہونے والے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، جس میں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ ان کا خطاب علاقائی روابط، تجارتی تعاون، پائیدار ترقی، اور عالمی و علاقائی چیلنجز پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرے گا۔

وزیراعظم کے اس دورے کو نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ علاقائی شراکت داری کے فروغ، اقتصادی تعاون کے استحکام اور کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے مؤثر کردار کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

Scroll to Top