انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی، پاکستان کا شاندار آغاز، ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست

انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی، پاکستان کا شاندار آغاز، ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2025 میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 0-8 سے عبرتناک شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

میچ چین کے شہر دازہو میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے پہلے کوارٹر میں محتاط کھیل پیش کیا لیکن دوسرے کوارٹر میں پہلا گول داغا، تیسرے کوارٹر میں مزید دو گول کیے جبکہ آخری کوارٹر میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پانچ گول اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو، دو گول کیے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک، ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی قابلِ ذکر ہے کہ قومی ٹیم چین تاخیر سے پہنچنے کے باعث بغیر کسی پریکٹس کے میدان میں اتری تھی۔

پاکستانی ٹیم کو ویزا میں تاخیر کے باعث ایونٹ شروع ہونے کے بعد چین پہنچنا پڑا اور چند گھنٹے بعد ہی انہیں میدان میں اترنا پڑا اس کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں نے مثالی کارکردگی دکھائی اور مخالف ٹیم کو یک طرفہ مقابلے میں آؤٹ کلاس کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کھلاڑیوں نے سات میڈلز جیت کر قوم کے دل جیت لیے، وزیراعظم

کوچنگ سٹاف اور ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور اس جیت کو ٹیم کے حوصلے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بغیر تیاری کے اس قدر شاندار کامیابی کھلاڑیوں کی لگن اور صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Scroll to Top