وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ پورن میں نادرا مرکز کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر امیر مقام نے شانگلہ پورن میں نادرا مرکز کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان، سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع شانگلہ کے علاقے پورن میں نادرا مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے معیشت کے متعدد اہداف حاصل کر لیے ہیں اور اب حکومت کی توجہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے شانگلہ اور خاص طور پر پورن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے دیگر مطالبات بھی جلد پورے کیے جائیں گے۔

مقامی رہنماؤں نے شانگلہ میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور مزید ترقیاتی کاموں کی فراہمی اور مکمل شدہ منصوبوں کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:افواج کی قربانیوں اور قیادت کی حکمت عملی سے پاکستان سرخرو ہوا، امیر مقام

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کے حق میں نعرے لگائے، شہریوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور اہم سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top