وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، یوم عاشور پر سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور کے دوران عوام کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے موثر اور جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ صوبوں کی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی پیشہ ورانہ خدمات کی بدولت یہ موقع پر امن طریقے سے منایا جا سکا۔

وزیراعظم شہبازشیرف نے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، چودھری انوار الحق اور گلبر خان سمیت تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اپنے اپنے علاقوں میں موثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صوبائی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منصوبہ بندی اور محنت کی بدولت عوام کو یوم عاشورہ پر سکون ماحول میسر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے حالیہ عرصے میں دفاع، سفارت اور معیشت میں بڑی کامیابیاں سمیٹیں، خواجہ آصف

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عوام کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو یوم عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے انجام دینے پر خصوصی طور پر سراہا۔

Scroll to Top