دیر بالا : تفریح کی غرض سے کمراٹ جانے والے سیاحوں کی ایک گاڑی بریکوٹ کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 دیر بالا کے کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں۔
چار ایمبولینسز (DHA 09, DHA 13, DHA 14, DA03) جائے حادثہ پر بھیجی گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
زخمیوں کو بعد ازاں ایمبولینسز کے ذریعے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کا تعلق پشاور سے ہے، اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے فاٹا جرگہ بحالی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
مزید تحقیقات حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے جاری ہیں۔





