پشاور میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت تین افراد زخمی

کرک میں خون کی ہولی، بھائی نے بڑے بھائی، بھابھی اور دو بھتیجیوں کو قتل کر دیا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خاندانی رنجش ایک اندوہناک سانحے میں بدل گئی، جہاں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی، بھابھی اور دو کمسن بھتیجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ کرک کے علاقے سورڈاگ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں نبیراللہ، اس کی اہلیہ امبرین اور ان کی دو کمسن بیٹیاں حلیمہ اور آمنہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں،
جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاندانی رنجش کا شاخسانہ
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی یا جائیداد کے تنازع کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

علاقے میں خوف و ہراس
واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور سوگ کی فضا طاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق مقتولین کا تعلق ایک شریف خاندان سے تھا اور وہ کئی برسوں سے اسی علاقے میں مقیم تھے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ نے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top