ثانیہ نشترکی سینیٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب، پولنگ 31 جولائی کو ہوگی

Pakistan SCO Summit 2026

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے جاری کردہ شیڈول کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی تک جاری رہے گی، جبکہ پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

اس نشست کے لیے مجموعی طور پر 9 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں راحیلہ بی بی، مشال اعظم، ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس، ثوبیہ شاہد، مہتاب ظفر، ثمینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔

تاحال جن امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے ان میں راحیلہ بی بی، شازیہ، ساجدہ بیگم، ثوبیہ شاہد، سمیرا شمس، صائمہ خالد اور مومنہ باسط شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان، پاک افغان غلام خان باڈر تجارت کے لئےکل کھول دیاجائیگا، ضلعی انتظامیہ

جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top