سینیٹ انتخابات: صوبائی الیکشن کمشنر کی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے ملاقات

پشاور:سینیٹ انتخابات 2025 کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنرنے وفد کے ہمراہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں انتخابی ضابطہ اخلاق، انتظامی تیاریوں اور شفاف انتخابی عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قائد حزبِ اختلاف خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ بھی اسپیکر کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کا دیگر عملہ بھی شریک تھا۔

الیکشن کمیشن کے وفد نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ انتخابات کے دوران مکمل تعاون کی درخواست کی اور اس بات پر زور دیا کہ انتخابی عمل آئینی، قانونی اور ضابطہ اخلاق کے مطابق پُرامن انداز میں مکمل ہونا چاہیے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور سینیٹ انتخابات کے لیے ایک منصفانہ، شفاف اور باوقار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انتخابی عمل کو پُرامن اور مؤثر بنایا جائے گا۔

Scroll to Top