پشاور(کامران علی شاہ) اپر کوہستان سکینڈل میں گرفتار ملزم ایوب کی عبوری ضمانت خارج، احتساب عدالت نے ایوب کی پلی بارگیننگ کے مؤقف پر عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایوب نے پلی بارگین کی درخواست نیب کو دی ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس میں جعلی چیکوں سے 36 ارب روپے نکالے جبکہ ایوب پر ساڑھے 3 ارب روپے غبن کا الزام ہے۔
اپر کوہستان میں 40 ارب سے زائد کی خوردبرد پر نیب کی تحقیقات جاری ہے ،ترقیاتی سکیموں کے نام پر رقم نکالی گئی، گراؤنڈ پر کوئی اسکیم موجود نہیں تھی۔
احتساب عدالت نے ملزم ایوب کی عبوری ضمانت مسترد کر دی،پولیس نے ملزم ایوب کو حراست میں لے لیا۔





