جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی 98ویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

چین کے قومی دن تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، میڈیا نمائندگان اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کے عوام، مسلح افواج اور قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقی، جدت اور مضبوط قومی وحدت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور چین کے مابین آہنی بھائی چارے پر زور دیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی، پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) اور دفاعی تعاون کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات ،عمران خان نے امیدواران کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ چین آج علاقائی استحکام، امن اور خوشحالی کی علامت بن چکا ہے۔

Scroll to Top