عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے،بیرسٹر گوہر

تحریک 5 اگست کو اپنے پیک پر ہوگی، پی ٹی آئی متحد ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ 5 اگست کو تحریک اپنے عروج پر ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ محض غلط فہمیاں تھیں، جنہیں دور کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شیخ وقاص اکرم اور عالیہ حمزہ سے بات ہو چکی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ صوبے کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارٹی کسی دوسری پارٹی کی مرضی یا ناپسندیدگی پر نہیں چلتی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سیاست میں دل بڑا رکھنا پڑتا ہے، ہم کوئی گوریلا فورس نہیں، ہمیں دو سال ہو چکے، اب عقل و دانش غالب آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق گردش کرنے والی امیدواروں کی فہرستوں پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو فہرست ہم نے جاری کی تھی، صرف وہی مستند ہے، باقی کسی جعلی فہرست کو تسلیم نہیں کرتے۔

بیرسٹر گوہر نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ اوپر بیٹھے ہیں، انہیں اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

Scroll to Top