ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، صارفین کے لیے بری خبر

جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

عوام کو مہنگائی کے دور میں قدرے ریلیف ملنے لگا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی 2025 کے لیے درآمدی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز )کیمطابق اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.68 فیصد تک کمی کی گئی ہے، جو سوئی ناردرن اور سوئی سدرن سسٹمز کے صارفین پر مختلف انداز میں لاگو ہو گی۔

سوئی ناردرن گیس سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن گیس سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، اور اب نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔

ایل این جی کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور حکومت کی قیمتوں پر نظرثانی کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ توقع ہے کہ اس فیصلے سے صنعتی شعبے کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین پر بھی کچھ مالی دباؤ کم ہو گا، بالخصوص بجلی کی پیداوار اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں لاگت میں کمی آ سکتی ہے۔

Scroll to Top