خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو موصول ہو گئی ہے۔
قومی اخبار(روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کے مطابق چیف سیکریٹری کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی سمری میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا امکان ہے، جس کے بعد اپوزیشن کی ارکان کی تعداد 53 تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد 92 ہے۔
یہ اجلاس صوبے کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ حلف اٹھانے کے بعد اسمبلی میں سیاسی توازن پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔





