آئی ایس پی آر کا بڑا اقدام، پاکستان کے نوجوانوں کے لیے سمر انٹرنشپ 2025 کا آغاز

اسلام آباد:انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام سمر انٹرنشپ پروگرام 2025 کا آغاز ملک بھر میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ہو گیا ہے۔

یہ انٹرنشپ بیک وقت پاکستان کے 33 شہروں میں جاری ہے، جس میں 150 سے زائد جامعات کے 6500 سے زیادہ طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

انٹرنشپ کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیمی، تخلیقی اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے بلکہ انہیں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کرنا بھی ہے۔

شرکاء کو مختلف اہم موضوعات سے روشناس کرایا جا رہا ہے، جن میں میڈیا، کمیونیکیشن، قومی سلامتی، اور ڈیجیٹل اسٹریٹیجی شامل ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا عزم ہے کہ وہ بطور پاکستانی اپنی ذمہ داریاں سمجھیں گے اور ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

ایک شریک طالب علم نے کہاہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور یہ انٹرنشپ ہمیں قومی جذبے، اتحاد اور مقصدیت کی ایک نئی جہت فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس سمر انٹرنشپ کو نوجوانوں کی ذہنی، پیشہ ورانہ اور سماجی تربیت کا ایک اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو نئی سوچ، نیا وژن اور عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کے لیے یہ انٹرنشپ نہ صرف ایک تعلیمی سرگرمی ہے بلکہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔

Scroll to Top