190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل،لیگل ٹیم کا قیام، نیب نے قانونی شکنجہ تیار کر لیا!

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے کورنگ امیدواروں کا انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا اعلان

پشاور: سینٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مشکلات کا سامنا ہے جہاں پہلی ترجیحی فہرست سے نکالے گئے امیدوار قیادت کے سامنے ڈٹ گئے ہیں اور تمام امیدواروں نے سینٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کورنگ امیدواروں کا اجلاس ہوا جس میں جنرل نشست کے امیدوار عرفان سلیم، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سابق آئی جی سید ارشاد حسین اور خواتین کی نشست کی امیدوار عائشہ بانو نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام امیدواروں نے اپنے اپنے حق میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

اسی دوران سینیٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض رہنماؤں کی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مرکزی قیادت نے ناراض ارکان کو منانے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے، جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور اسد قیصر شامل ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کل ناراض امیدواروں کے ساتھ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں تمام سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہونے کا معاہدہ طے پایاگیا

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہونے ہیں، جن میں جنرل کی 7 اور خواتین و ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔

Scroll to Top