مون سون بارشوں سے 178 اموات، 491 زخمی،این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں مختلف حادثات میں 178 افراد جاں بحق اور 491 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں 50 بچوں سمیت 108 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 398 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 38، سندھ میں 20، بلوچستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے، امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر بار این ڈی ایم اے آ کر حوصلہ افزا پیش رفت دیکھتا ہوں، ادارے کا ماحول، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ٹیم کی محنت قابلِ تعریف ہے۔

Scroll to Top