ڈاکٹر یاسمین راشد سروسز ہسپتال سے علاج کے بعد کوٹ لکھپت جیل واپس منتقل

ڈاکٹر یاسمین راشد سروسز ہسپتال سے علاج کے بعد کوٹ لکھپت جیل واپس منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال میں علاج مکمل ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (دنیا نیوز کے مطابق )ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ چند روز سے طبیعت ناسازی کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیرِ علاج تھیں، جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور ضروری علاج فراہم کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت میں بہتری آنے پر انہیں جیل واپس منتقل کیا گیا۔

تاہم ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کا مؤقف ہے کہ وہ تاحال مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں، اور ان کی مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 9 مئی کے مختلف مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، اور انہی مقدمات کے سلسلے میں وہ گزشتہ کئی ماہ سے زیر حراست ہیں۔

ان کی جیل منتقلی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اور قافلے کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کے حلقے اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور سیاسی رہنماؤں کی صحت سے متعلق معاملات پر شفافیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Scroll to Top