سچ کی راہ میں ہر قربانی دیں گے، غیر قانونی فیصلے ناقابل قبول ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

سچ کی راہ میں ہر قربانی دیں گے، غیر قانونی فیصلے ناقابل قبول ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری و سزا کو نہیں مانتے۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کیمطابق ان کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں عوامی رائے اور آئین پر براہِ راست حملہ ہیں، تمام غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں اور 5 اگست سے پاکستان کی ’’حقیقی آزادی‘‘ کی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ غیر منصفانہ نظام اور فیصلوں کے خلاف پرامن مگر مضبوط سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

Scroll to Top