آپریشن پر اعتراض؟ محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد / پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آل پارٹیز کانفرنس میں دیے گئے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اور دہشت گردوں کے خلاف تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعرات کو پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ صوبے میں کسی بھی آپریشن سے پہلے اعتماد میں لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے قبول نہیں، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر یکطرفہ فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ گڈ طالبان جیسے عناصر کو بھی ختم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان بیانات پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی، اور دہشت گردوں سے نمٹنے میں کسی قسم کا سیاسی دباؤ یا مصلحت قبول نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے میں نئے آپریشنز کسی صورت قبول نہیں، گڈ طالبان کو ختم کرنا ہوگا ، علی امین گنڈاپور

مزید برآں وزیر داخلہ نے ایک اہم سوال بھی اٹھایا اور کہاایک اہم صوبائی عہدیدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو ہر ماہ کتنے پیسے دیتا ہے؟

Scroll to Top