قبائلی عوام مزید تجربات کے متحمل نہیں، سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟اجمل وزیر

پشاور: سابق صوبائی وزیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ قبائلی عوام اب مزید تجربات اور وعدوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

پختون ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر نےنئی کمیٹیوں کے قیام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ مزید کمیٹیاں کیوں بن رہی ہیں بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ سرتاج عزیز مرحوم کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی سفارشات پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں : سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین مطلوب دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ انضمام کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ قبائلی اضلاع کو سالانہ 110 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ترقیاتی عمل کا آغاز ہولیکن 2025 آ چکا ہے اور یہ رقم اب تک فراہم نہیں کی گئی۔

Scroll to Top