ہمیشہ وہ قوم دفاعی طور پر کمزور ہوتی جو اپنے شہدا کو بھول جاتی ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور ہائیکورٹ:وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل

پشاور(کامران علی شاہ) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کو معطل کرتے ہوئے تمام اداروں کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ وہ منگل کے روز متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔

یہ فیصلہ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جو وزیراعلیٰ کی جانب سے دائر ایک ضمنی درخواست پر سماعت کر رہا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے مختلف کیسز میں پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور وہ ان مقدمات میں پیش بھی ہو رہے ہیں ،تاہم اسلام آباد کی ایک عدالت نے ایک مقدمے میں 19 جولائی کو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور 21 جولائی کو انہیں پیش کرنے کا حکم دیا، جس کی اطلاع وزیراعلیٰ کو بعد میں ملی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ وزیراعلیٰ کو نہ تو پیشی کی تاریخ کا علم تھا اور نہ ہی عدالت کا نوٹس ملا اس لیے وہ پیش نہ ہو سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیف ایگزیکٹیو موجودہ حالات میں اسلام آباد پیش ہونا ممکن نہیں تھا مگر اب وہ متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور بورڈ میٹرک نتائج،طالبات نے ایک بار پھر بازی لے لی

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد کے سینیئر سول جج کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے حکم کو معطل کر دیا اور ہدایت کی کہ درخواست گزار منگل کو عدالت میں پیش ہوں۔

Scroll to Top