عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے، جس کا براہ راست اثر مقامی خریداروں پر پڑا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 3,320 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 700 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,372 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 98 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال امریکی ڈالر کی قدر اور شرح سود کی پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔





