سام سنگ گلیکسی A17 کی تفصیلات منظرعام پر، ڈیزائن اور فیچرز لیک

ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی سام سنگ کا ایک اور اسمارٹ فون لانچ سے قبل ہی خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ گلیکسی اے 17 کی ابتدائی تفصیلات اور تصاویر مختلف ویب سائٹس پر لیک ہو چکی ہیں.

رپورٹس کے مطابق سام سنگ کا متوقع فون Galaxy A17 باقاعدہ سرٹیفکیشن کے مراحل مکمل کر چکا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

معروف ٹیک ویب سائٹس پر لیک ہونے والی تصاویر میں فون کو کالے اور سلور رنگوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فون سے متعلق لیکس بتاتی ہیں کہ گلیکسی اے 17 میں Exynos 1380 SoC چپ سیٹ استعمال کی گئی ہے، جو اسے درمیانے درجے کے فونز میں بھی بہترین کارکردگی کے قابل بنائے گی۔

فون میں 6.7 انچ AMOLED ڈسپلے دی گئی ہے، جو ویژوئل تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ایک نمایاں فیچر سمجھا جا رہا ہے۔

کیمرا سیٹ اپ کی بات کی جائے تو یہ فون ٹرپل ریئر کیمرا کے ساتھ آئے گا، جس میں 50 میگا پکسل کا مین سینسر، 5 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس اور 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا شامل ہوگا۔

بیٹری کی بات کی جائے تو گلیکسی اے 17 میں 5000mAh کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے، جو 25 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔

اس حوالے سے ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ آیا سام سنگ اس ماڈل کو صرف 5G میں پیش کرے گا یا گزشتہ ماڈل کی طرح 4G ورژن بھی مارکیٹ میں آئے گا۔

Scroll to Top