علی امین گنڈاپور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

باجوڑ : وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا بڑا اعلان کر دیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں باجوڑ واقعے کے بعد کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی)، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شہداء کے لواحقین کے لیے بڑے مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے واقعے میں شہید ہونے والے عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا، جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں اور اہلکاروں کے لیے فی کس 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا گیا۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی اور علاقائی سکیورٹی پر بھی غور کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کے فیصلے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں فتنہ الخوارج کی دہشتگردی کی کوشش ناکام ،پولیس کی بروقت کارروائی سے شرپسند فرار

وزیر اعلیٰ گنڈاپور نے واضح کیا کہ ریاست اپنے شہریوں اور جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

حکومت شہداء کے اہل خانہ کی مکمل معاونت جاری رکھے گی اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Scroll to Top