سال 2024 سے 2025 تک شوگر ملز کی چینی برآمدات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد: حالیہ دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے جون 2025 کے دوران پاکستان کی 67 شوگر ملز نے مجموعی طور پر 40 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی ہے۔

جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ چینی برآمد کی، جس کی مقدار 7 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار کلوگرام اور مالیت 11 ارب 10 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ تاندلیانوالہ شوگر ملز نے 4 کروڑ 14 لاکھ 12 ہزار 200 کلوگرام، حمزہ شوگر ملز نے 3 کروڑ 24 لاکھ 86 ہزار کلوگرام، تھل انڈسٹریز کارپوریشن نے 2 کروڑ 91 لاکھ 7 ہزار کلوگرام اور المعیز انڈسٹریز نے 2 کروڑ 94 لاکھ 52 ہزار کلوگرام چینی برآمد کی۔

مزید برآمدات میں جے کے شوگر ملز نے 29 ہزار 969 میٹرک ٹن چینی 4 ہزار 89 ملین روپے مالیت میں برآمد کی جبکہ مدینہ شوگر ملز نے 18 ہزار 869 میٹرک ٹن چینی 2 ہزار 787 ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔ فتیما ڈیہرکی اور رمضان شوگر ملز نے بھی لاکھوں روپے مالیت میں چینی برآمد کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مون سون کا پانچواں سپیل داخل، کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش

اہم بات یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی ملکیت رمضان شوگر ملز نے 2 ارب 41 کروڑ روپے کی چینی برآمد کی، جب کہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نے مجموعی طور پر 15 ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کی۔

Scroll to Top