خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی چیلنجز؟ وزیراعلیٰ نے کمان خود سنبھالی

پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو مختلف اضلاع میں امن و قانون کی تازہ ترین صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ، نگرانی اور گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام سیکیورٹی اداروں کو ہدایت دی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور اضلاع کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ : وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا بڑا اعلان کر دیا

انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے تمام ادارے یکجہتی سے کام کریں اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔

Scroll to Top