ناران میں بابوسر ٹاپ جانے والا مرکزی راستہ جھلکنڈ کے مقام پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔
محکمہ سیاحت کے ترجمان نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ مقام پر راستہ کلیئر کرنے کے لیے کام جاری ہے، لیکن مسلسل بارشوں اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔
سیاحوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور محکمہ سیاحت کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں مون سون کا پانچواں سپیل داخل، کہیں تیز، کہیں ہلکی بارش
مزید ہدایات اور اپ ڈیٹس کے لیے مسافر مقامی حکام یا سیاحت کے مراکز سے رابطے میں رہیں۔