خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کل، پی پی امیدوار دستبردار

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل منعقد ہو رہا ہے۔ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی عمل سے قبل ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کے مطابق راحیلہ بی بی نے ریٹرننگ افسر کو باضابطہ طور پر ایک خط جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے’’میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن سے دستبردار ہو رہی ہوں اور مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔‘‘یہ سیاسی فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی مفاہمت کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد ووٹوں کی تقسیم کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔

پولنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی اور مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ’’پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی ہو گی۔‘‘

یہ نشست اس وقت خالی ہوئی جب سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر نے سینیٹ سے استعفیٰ دیا۔ ان کے استعفے کے بعد الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔

Scroll to Top