وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول سستا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے ہو گئی ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہو گا۔