علی امین گنڈاپور اور دیگر نظریاتی رہنما عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کے کئی نظریاتی رہنما عمران خان اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں مختلف خدمات پیش کر کے اپنی سیاسی بچت کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ گنڈاپور کی وفاداریاں مشکوک ہو چکی ہیں اور وہ اپنی کرسی بچانے کے لیے پیچھے سے وار کر رہے ہیں۔

سینیٹر واوڈا نے مزید انکشاف کیا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لایا جائے گا، جس سے قوم کو پارٹی کی اصل نیت اور مقاصد کا پتہ چلے گا۔ تاہم انہوں نے اس منصوبے کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے فیٹف میں وزیراعلی علی امین گنڈاپورکا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کروادیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پہلے ہی پیشگوئی کی تھی کہ امریکا سے پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک مثبت خبر آنے والی ہے، جو اب سامنے آچکی ہے۔

Scroll to Top