ایران جلد معاہدہ کرے، ورنہ کچھ نہ بچے گا، ٹرمپ کی وارننگ

امریکی صدر ٹرمپ نے صحت مند طرزِ زندگی کیلئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت اور فٹنس کے فروغ کے لیے اہم ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے، جس کے تحت ملک بھر میں فٹنس، غذائیت اور جسمانی سرگرمیوں سے متعلق نئے اقدامات شروع کیے جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ صدارتی سپورٹس کونسل کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، جب کہ فٹنس اور نیوٹریشن پروگرامز بھی ازسرِنو بحال کیے جائیں گے تاکہ امریکی عوام کو ایک صحت مند اور متحرک طرزِ زندگی کی جانب راغب کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم امریکیوں کو ایک صحت مند اور بھرپور زندگی دینا چاہتے ہیں، اور یہ ہدف کھیل اور جسمانی سرگرمیوں کے فروغ کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔ انتظامیہ امریکا کو فٹ اور صحت مند بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ اسکولوں میں دوبارہ صدارتی فٹنس ٹیسٹ متعارف کرایا جائے گا تاکہ بچوں اور نوجوانوں میں صحت اور فٹنس کا شعور اجاگر ہو۔

تقریب میں نامور امریکی ریسلر ٹرپل ایچ سمیت دیگر معروف ایتھلیٹس اور کھیلوں کی شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے حکومت کے اس اقدام کو خوش آئند اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔

Scroll to Top