عالمی منڈی ہل کر رہ گئی، خام تیل کی قیمتیں زمین بوس،برینٹ 70 ڈالر فی بیرل پر آ گیا

پاکستانی کمپنی اکتوبر میں امریکہ سے 10 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرے گی

پاکستان کی نجی توانائی کمپنی سنرجی آئی کو (Cnergyico) نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے 10 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرے گی۔

یہ تیل پاکستان پہنچنے کے بعد مقامی ریفائنری میں پروسیس کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ عالمی توانائی کمپنی وِٹول (Vitol) کے ساتھ طے پایا ہے، جسے ابتدائی طور پرآزمائشی اسپاٹ کارگوکے طور پر تجارتی لحاظ سے قابلِ عمل قرار دیا گیا ہے۔

سنرجی آئی کو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجرباتی درآمد کامیاب رہی تو مستقبل میں امریکی خام تیل کی باقاعدہ درآمد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یہ اقدام نہ صرف ملک کی توانائی کی فراہمی کو متنوع بنانے میں مددگار ہوگا بلکہ بین الاقوامی منڈیوں میں رسائی کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

پاکستان توانائی کے شعبے میں درآمدات کے نئے ذرائع تلاش کر رہا ہے تاکہ عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

Scroll to Top