نوازشریف مودی پر خاموش، حکومت دوغلی پالیسی پر چل رہی ہے،بیرسٹر سیف

پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں دھکیلنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں گرفتاری اور اس کے انکشافات بھارتی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، کلبھوشن کے جرائم کی طویل فہرست یہ واضح کرتی ہے کہ اگر کسی ملک کو گرے لسٹ میں شامل کیا جانا چاہیے تو وہ بھارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھارت کی سرپرستی میں کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو مناسب وقت پر فیٹف حکام کو پیش کیے جائیں گے، پاکستان کے خلاف بھارت کی یہ سازشیں دراصل جنگی محاذ پر ناکامی کا ردعمل ہیں۔

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں بار بار شکست کھانے کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور اب عالمی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر دراصل بھارتی منصوبہ بندی کا شاخسانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی مودی کو وارننگ، خود فیٹف میں جا کر بھارت کی سازش بے نقاب کرنے کا اعلان

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف ان سازشوں کو بے نقاب کرے گا بلکہ بھارت کے دہشت گرد چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے ہر فورم پر مؤثر آواز بلند کی جائے گی۔

Scroll to Top