سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی

لاہور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی ہے۔

یہ ریلی مجموعی طور پر 23 دن میں پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے 5,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرے گی۔

ریلی کا راستہ طورخم، کابل، قندوز، خجند، سمرقند اور بخارا جیسے اہم شہروں سے ہو کر گزرے گا۔ اس میں 11 موٹر بائیکرز شریک ہیں جن کا تعلق چاروں ممالک سے ہے۔

اس ریلی کا مقصد علاقائی سیاحت کو فروغ دینا، ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط کرنا اور ثقافتی رابطوں کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں سام سنگ اسمارٹ ٹی وی کی سروسز بحال

اسلام آباد میں ریلی کے پہنچنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان سیاحت، موسمی تنوع اور ثقافت کے لحاظ سے خود کفیل ملک ہے اور آئندہ 5 سے 10 سالوں میں سیاحت کے شعبے کے لیے ایک نیا وژن متعارف کرایا جائے گا۔

Scroll to Top