بھارتی ریاست کرناٹک میں 15 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والا سابق سرکاری ملازم 30 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کا مالک نکلا۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کے دفتر میں بدعنوانی کے انکشافات کے بعد ایک سابق کلرک کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں سامنے آ گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کالا کپہ نیگاگندی نامی اس سابق ملازم کی ماہانہ تنخواہ محض 15 ہزار بھارتی روپے تھی،لیکن اس کے پاس 30 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے موجود ہیں جن میں 24 مکانات، 6 پلاٹس اور 40 ایکڑ زرعی اراضی شامل ہے۔
تحقیقات کے دوران ملزم کے گھر سے ایک کلو سے زائد سونا، متعدد قیمتی گاڑیاں اور جائیدادوں کے کاغذات بھی برآمد ہوئے جو ان کی اہلیہ اور بھائی کے نام پر رجسٹرڈ تھے۔
یہ کارروائی کرناٹک رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ لمیٹڈ میں 72 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی
سرکاری حکام نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید معلومات جلد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔