ذہنی تناؤ ،کم خوابی اور ٹینشن کم کرنے کا نیا طریقہ چینی نوجوانوں میں مقبول ہونے لگا

جدید زندگی کے مسائل جیسے کام کا دباؤ، قرض کی قسطیں اور پیچیدہ تعلقات نے لوگوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے لیکن کیا ایک سادہ سا پلاسٹک فیڈر ان پریشانیوں کو کم کر سکتا ہے؟

چینی نوجوانوں میں پلاسٹک کے فیڈرز کی مقبولیت نے جنون کی شکل اختیار کی ہے اور ہزاروں لوگ 10 سے 500 یوان (تقریباً 1.40 سے 70 امریکی ڈالر) خرچ کر کے انہیں خرید رہے ہیں۔

یہ فیڈرز ذہنی دباؤ کم کرنے والی اشیاء یا نیند کے لیے مفید سمجھ کر فروخت کیے جا رہے ہیں اور بہت سے لوگ انہی اشتہارات کی وجہ سے انہیں خریدتے ہیں۔

چینی ای کامرس ویب سائٹس پر ان فیڈرز کی بڑی تعداد دستیاب ہے اور کچھ اسٹورز مہینے میں ہزاروں کی تعداد میں یہ مصنوعات بیچ رہے ہیں۔

کیا یہ واقعی ذہنی دباؤ کم کرتے ہیں؟ ایک چینی ویب سائٹ نے سوشل میڈیا تبصروں اور جائزوں کی بنیاد پر رپورٹ شائع کی، جس میں صارفین نے بتایا کہ کام کے دوران انہیں دانتوں سے دبانے پر واقعی سکون محسوس ہوتا ہے اور نیند بھی بہتر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش: عبوری حکومت نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ طویل استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top