ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 36 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، جو کہ ایک سال پہلے کی 1448 روپے کی اوسط قیمت سے کم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں فرق موجود ہے، مثلاً اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1367 روپے جبکہ راولپنڈی میں 1372 روپے ہے۔
اس طرح گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی بوری 1440 روپے، سیالکوٹ 1430 روپے، لاہور 1443 روپے، فیصل آباد میں 1370 روپے، سرگودھا 1400 روپے، ملتان 1409 روپے، بہاولپور 1440 روپے اور کراچی میں 1367 روپے پر دستیاب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1427 روپے، سکھر 1465 روپے، لاڑکانہ 1407 روپے، پشاور 1350 روپے، بنوں 1340 روپے، کوئٹہ 1510 روپے اور خضدار 1483 روپے تک پہنچ گئی ہے۔