حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

حکومت کی جانب سے حج درخواستوں کے سلسلے میں نئی سہولت کا اعلان

حکومت نے سرکاری حج پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، نامزد بینکوں میں حج کی درخواستیں 18 اگست تک قبول کی جائیں گی۔

اب تک 12 دنوں میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ کل کوٹے میں سے تقریباً 7 ہزار نشستیں دستیاب ہیں۔

یہ اضافی وقت “پہلے آؤ پہلے پاؤ” کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ جیسے ہی تمام نشستیں بھر جائیں گی، حج درخواستوں کی قبولیت روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی

آن لائن درخواست دینے کا پورٹل آج رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا اور اس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

Scroll to Top