سرکاری حج اسکیم! درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع

وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت اب 18 اگست (پیر) کو بھی نامزد بینکوں میں حج درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 12 روز کے دوران 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت صرف 7 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ توسیع کا فیصلہ ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ جیسے ہی دستیاب نشستیں مکمل ہو جائیں گی، درخواستوں کی وصولی فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔

وزارت نے خواہشمند عازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی درخواستیں جلد از جلد نامزد بینکوں میں جمع کروائیں تاکہ قرعہ اندازی سے قبل ان کی درخواستیں شامل کی جا سکیں۔

Scroll to Top