سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، صرافہ مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

سونے کے خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، صرافہ مارکیٹ سے اہم خبر آگئی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کئی روزہ استحکام کے بعد پیر کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر اضافے کے ساتھ 3,350 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کا اثر براہ راست پاکستانی صرافہ بازار پر بھی دیکھا گیا۔

عالمی رجحان کے پیش نظر مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے فی تولہ کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بدستور 4,031 روپےجبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 3,455 روپے پر مستحکم رہی۔

مالیاتی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی، سیاسی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث قیمتی دھاتوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Scroll to Top