امریکی ویزہ پالیسی میں نئی تبدیلیاں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویزہ حاصل کرنے کے طریقہ کار میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں، جن کا اثر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ویزہ درخواست دہندگان پر پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب امریکی ویزہ کے لیے درخواست دینے والے افراد کو اپنی تمام ضروری دستاویزات مکمل اور درست انداز میں جمع کروانا ہوں گی، اس کے علاوہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی قرار دی گئی ہیں۔

اگر کسی درخواست گزار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پرائیویسی سیٹنگ فعال ہوگی تو اس کی ویزہ درخواست مسترد کی جا سکتی ہے، لہٰذا ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا پروفائلز عوامی (پبلک) کر لیں تاکہ امیگریشن حکام آسانی سے تصدیق کر سکیں۔

20 اگست کو وزٹ ویزہ سے متعلق نئی پالیسی جاری کی جائے گی جس کے تحت کچھ ممالک کے شہریوں کو 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر کے درمیان سیکیورٹی بانڈ جمع کروانا ہوگا تاکہ وہ مقررہ مدت ختم ہونے پر ملک واپس لوٹ جائیں۔

خوش قسمتی سے پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے اس لیے پاکستانی شہری اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

امریکہ کی سرمایہ کاری اسکیم ‘گولڈن ویزہ’ کے تحت دو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے افراد امریکی شہریت کے حصول کے اہل بن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : این ڈی ایم اے نے سیاحوں کیلئےایڈوائزری جاری کر دی

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات بہتر ہو رہے ہیں جو پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے مستقبل میں نئے مواقع پیدا کریں گے۔

Scroll to Top