بلوچستان پولیس دہشتگردوں کے نشانے پر، 4 پولیس اہلکار شہید

کوہاٹ پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو فعال دہشتگرد گرفتار

کوہاٹ: کوہاٹ پولیس اور انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان نہ صرف کالعدم تنظیم کے سہولت کار تھے بلکہ دونوں سکیورٹی اداروں میں ملازم بھی ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں سے ایک سراج ڈسٹرکٹ پولیس کا سپاہی جبکہ دوسرا فریدون سی ٹی ڈی پولیس میں بطور اہلکار خدمات انجام دے رہا تھا۔

دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران کوہاٹ پولیس کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانے، پولیس لائنز مسجد، تھانہ سی ٹی ڈی اور دیگر سرکاری عمارتوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر نے مزید بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور عدالت سے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چاروں صوبوں کی مدد کے باوجود وزیر اعلیٰ پختونخوا کا موقف واضح ،ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں

پولیس اور سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے، جس پر متعلقہ اداروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور حکمت عملی کو سراہا ہے۔

Scroll to Top