کوہاٹ: کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں سات نوجوانوں کے لرزہ خیز قتل کی گتھی سلجھا لی گئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو مقتولین کے قریبی محلے دار اور ان کے جنازوں میں بھی شریک ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 17 اگست کو پیش آیا، جب تانڈہ ڈیم کی سیر سے واپس آتے ہوئے ایک ہی خاندان کے نو افراد پر رات کے وقت فائرنگ کی گئی۔
اس حملے میں سات نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے، ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ایک فرد معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ قتل کی وجہ خواتین سے دوستی کا تنازعہ تھی، جس پر منصوبہ بندی کے تحت ان نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ماحولیاتی تبدیلی برقرار رہی تو شمالی گلیشیئرز کے خاتمے کا خدشہ، چیئرمین این ڈی ایم اے
گرفتار ملزمان مقتولین کے محلے دار تھے اور قتل کے بعد جنازوں میں شریک ہو کر خود کو بے گناہ ظاہر کرتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔