سونے کی قیمت کو پر لگ گئے! نئی قیمت کیا ہے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آ گئی

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے! نئی قیمت کیا ہے؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آ گئی

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 399 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور مقامی مارکیٹ میں طلب کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خریداروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ خریداری سے قبل قیمتوں پر گہری نظر رکھیں۔

Scroll to Top