افتخار احمد یوسفزئی
صوابی کے علاقے شاہ منصور میں جمعہ کو دن دہاڑے نجی بینک کی برانچ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق تقریباً دو بج کر چالیس منٹ پر نامعلوم چھ مسلح افراد نے حبیب بینک برانچ سے 65 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یہ واردات جہانگیرہ روڈ پر ہوئی، جوڈیشل کمپلیکس اور تھانہ چوکیاں کے قریب واقع ہے۔ ملزمان جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کر کے سرچ اور آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔